پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ کسی بھی حکومت کی حمایت کرینگے ، امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایک آزاد امریکی کمیشن ہے جو صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کے لیے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، وہیں سفارشات محکمہ خارجہ کی خاص تشویش والے ممالک کی فہرست سے کسی حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کے بارے میں سوالات رکھنے والی حکومتیں یا دیگر ایجنسیاں براہ راست کمیشن سے رابطہ کریں۔امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو ایک بار پھر بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ کا مزید 500 پاکستانی طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہو، ہم وہاں کی اندرونی یا ملکی سیاست پر یقینی طور پر کچھ نہیں کہیں گے۔واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی نشاندہی کی ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com