338
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کرے گا جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرتی ہو۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم پاکستان کی اندرونی یا ملکی سیاست پر یقینی طور پر کچھ نہیں کہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے جو صدر، سیکرٹری آف اسٹیٹ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔ کمیشن سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی نشاندہی کی ہے۔