اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔
امریکہ کے 247ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
امریکی یوم آزادی کی تقریب میں یو ایس پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گرین الائنس کے تحت ہم مشترکہ موسمیاتی اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
“The U.S.- Pakistan Green Alliance framework is working to address today’s most pressing environmental challenges—especially around water management, climate-smart agriculture, and renewable energy—and to create a more sustainable, resilient, and equitable future.” -DB 3/4 pic.twitter.com/GikqBth0Cv
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 6, 2023
انہوں نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس ایکشن پلان زراعت، شفاف توانائی اور پانی کے انتظام اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہا ہے، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے گرین الائنس کی صلاحیت میں اضافہ اور جامع اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانا چاہتا ہے، گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات کی توسیع کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔
“As we look back on more than 75 years of friendship, we should be proud of our accomplishments. Together, we have forged a partnership that has weathered many challenges and become stronger.” -DB 1/4 pic.twitter.com/2hFeTLA8xp
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 6, 2023
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم امریکا کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی دن پر امریکہ اور اس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ .