محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اعلیٰ سطح مذاکرات پر تبادلہ خیال

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے حال ہی میں ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران جاری جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور پاکستان کے مضبوط اور مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں اسلام آباد میں کل ہونے والے اعلیٰ سطح مذاکرات کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیفوٹکوف اور کرشنرر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے اور تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کے دوران پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں