اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امریکی اور اسرائیلی حکام نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔.بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران ممکنہ طور پر آج اسرائیل پر حملہ کرے گا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کے حالیہ دورے کو اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Axios نے رپورٹ کیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے، جیسا کہ اس نے 13 اپریل کو ایرانی حملے کے خلاف کیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تین امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم کیا تھا۔
54