156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی حکومت پر تنقیدی پوسٹ کرنے کے الزام میں 19 سال سے سعودی عرب میں قید دوہری شہریت رکھنے والے کو رہا کر دیا گیا ہے۔
امریکی شہری کے بیٹے کے مطابق 72 سالہ سعد ابراہیم پر سفری پابندی برقرار ہے۔دوہری شہریت رکھنے والے سعد ابراہیم کو نومبر 2021 میں دہشت گردی کی مالی معاونت اور مملکت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا شہریت قانون کے حوالے سے بڑا اعلان
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد ابراہیم کو فوجداری عدالت نے 2022 میں 16 سال قید کی سزا سنائی تھی، اپیل کورٹ نے گزشتہ ماہ سزا بڑھا کر 19 سال کردی تھی۔ سعودی حکومت، وائٹ ہاؤس یا امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔