امریکی F-16 لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی F-16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں امریکی F-16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جنوبی کوریا میں ایک بڑے امریکی فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کا تھا جو ہفتے کی صبح تقریبا دس بجے اوسان ایئربیس کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے نتیجے میں پائلٹ کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

جب کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فائر حکام نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔امریکی حکام کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com