ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن اپنی ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول کھو چکے ہیں ،یہ دعویٰ امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان تنازعہ اس ہفتے کے آخر میں شدت اختیار کرے گا اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو کانگریس کے 12 ڈیموکریٹک ارکان نے جو بائیڈن سے دوبارہ انتخاب سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے ،امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننے پر غور شروع کر دیا ہے۔ان ارکان میں ایوان نمائندگان کے 10 ارکان اور 2 سینیٹرز شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کے خلاف آواز اٹھانے والے کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان کی تعداد اب 35 تک پہنچ گئی ہے جب کہ بائیڈن انتخابی مہم کو ترک نہ کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں.