100
امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شب امریکن ایئر لائن کی پرواز 80 مسافروں کو لے کر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی کہ آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ جوزف ایمرسن نے پرواز کو کریش کرنے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے کی کوئی خبر نہیں اور نہ ہی طیارے کی پرواز میں کوئی خلل پڑا، انہیں صرف اتنا معلوم تھا کہ طبی ایمرجنسی کے باعث طیارے کو لینڈ کرنا پڑا۔ کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے بھی یہی اعلان کیا تھا۔