140
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بینیٹ پبلیسٹ نے معروف امریکی گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت آبائی شہر میں ہوئی وہ کسی بڑی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم انہیں 2016 میں الزائمر کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
آٹھ دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران، بینیٹ نے کئے گانے فروخت کیے اور 20 ایوار ڈ جیتے جن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی شامل تھا۔
بینیٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، "ٹونی آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، لیکن وہ اپنی موت سے چند دن پہلے اپنے پیانو پر اپنی پہلی ہٹ ‘بی کاز آف یوبجا رہے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹونی آپ کے گانے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں۔
ایلٹن جان، کیرول کنگ اور ہلیری کلنٹن سمیت مشہور شخصیات نے ٹونی کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا۔