178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان نمائندگان میں اس وقت کیا جب رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے پاکستان کو امداد فراہم کرنے میں کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستا ن کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات محدود
آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں،اختلافات برقرار
ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن کانگریس آل گرین نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہے، امریکا گلوبل وارمنگ کو مسترد کر سکتا ہے لیکن پاکستان اس کوجھیل رہاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے۔