اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اورایف 35 طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق جنگی جہاز کے ساتھ اضافی لڑاکا طیارے بھیجے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی نفری میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی نگرانی کے لیے کیا جا رہا ہے جب کہ ایران کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم آبی گزرگاہوں پر فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ، فضائی شو کے دوران 2 لڑاکا طیارے ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں۔امریکا نے ایرانی پولیس کی ان رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حجاب پہننے پر مجبور کیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایرانی حکومت نے حالیہ مظاہروں سے کچھ نہیں سیکھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیوں کو رضاکارانہ طور پر حجاب پہننے کی اجازت ہونی چاہیے۔