امریکہ کے بڑے نام جو 48 سال میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہیں 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ، کملا ہیرس اور ڈونلد ٹرمپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ، امریکہ میں اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں 48 سالوں میں پہلی بار تین بڑے نام شامل نہیں ہیں۔1976 کے بعد پہلی بار، 2024 کی صدارتی دوڑ میں بائیڈن، کلنٹن اور بش شامل نہیں ہیں۔گزشتہ 11 امریکی صدارتی انتخابات میں بش، کلنٹن اور بائیڈن صدارتی ٹکٹ ہولڈر تھے۔سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش بالترتیب 1980، 84 اور 88 میں نائب صدر اور صدر کے طور پر برسراقتدار آئے۔

بل کلنٹن 1992 اور 1996 میں امریکہ کے صدر بنے، جارج ایچ ڈبلیو بش کے بیٹے جارج بش 2000 اور 2004 میں امریکہ کے صدر بنے۔بل کلنٹن کی اہلیہ 2016 میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار تھیں، صدر بائیڈن 2008 اور 2012 میں سابق صدر براک اوباما کے نائب صدر تھے اور 2020 میں امریکہ کے صدر بنے۔جو بائیڈن نے اس سال صدارتی دوڑ میں حصہ لیا تھا لیکن چند روز قبل دستبردار ہو گئے تھے اور اب ان تین بڑے ناموں میں سے کوئی بھی ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کا مقابلہ کرنے والا نہیں ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca