113
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے روسی توانائی کے شعبے کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین پیئر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ امریکی پابندیوں سے روس کو ماہانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ یوکرین کے خلاف جنگ سے روس کو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ توانائی کے شعبے سے ملتا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرن جین نے مزید کہا کہ امریکی پابندیوں سے دنیا بھر میں روسی تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی۔