امریکہ کا اسرائیل میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سازوسامان بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد امریکی جنگی بحری بیڑے کو خلیج فارس بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی جہاز بھی خلیج فارس روانہ کیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز ہیں جب کہ 5 امریکی جنگی جہاز پہلے ہی مشرقی بحیرہ روم میں تعینات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام، لبنان اور اسرائیل کے ساحلوں پر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پروازیں کیں اور انٹیلی جنس ڈیٹا اکٹھا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com