یہ بھی پڑھیں
حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی کے فضائی حملے ،198فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی
حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمینی، سمندری اور فضائی حملے کیے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک، 1000 سے زائد زخمی اور درجنوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکا کسی بھی دوسری اسرائیل مخالف جماعت کو صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی تنبیہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے، وہ اسرائیل کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سے رابطے میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں
حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ ،ایران کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو مبارکباد
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی دفاعی ضروریات پر کام کرے گا اور امریکی دفاعی افواج اسرائیل کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو تشدد اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے اسرائیلی ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کریں گے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی ٹن بارودی مواد محصور غزہ پر گرا ہے۔حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔