امریکہ کی سعودی عرب کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کی خواہش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تیل کی پیداوار اور چین کے ساتھ کئی

تجارتی معاہدے کرنے پر سعودی عرب سے ناراض امریکا نے

ایک بار پھر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی خواہش کا اظہار کردیا۔

العربیہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنزکوآرڈینیٹر

جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے 80 سال سے زیادہ کے تعلقات ہیں جو عوامی مفاد میں

جاری رہنا چاہیے۔ جان کربی نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ سعودی عرب کی قومی سلامتی سے

متعلق اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو اپنے عوام کے فائدے کے لیے جاری رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل

کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ نئی امریکی حکومت میں جو بائیڈن انتظامیہ

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔جان کربی نے کہا کہ انہیں

سعودی حکومت سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ ہم مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن میں سعودی عرب کے اہم کردار سے

بخوبی واقف ہیں اور ہم مشترکہ دشمن کو وہاں قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن

کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے مطالبے کو سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک نے مسترد کردیا تھا

جب کہ حال ہی میں سعودی عرب نے چین کے ساتھ درجنوں تجارتی معاہدے کیے ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com