فرانس،کھیلوں میں حجاب پہننے پر پابندی ، ایمنسٹی انٹر نیشنل کی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ا انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس میں کھیلوں میں حجاب پر پابندی کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے سر پر اسکارف پہننے پر پابندی بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا ہے کہ فرانس پہلا ملک ہے جس نے قومی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کے بین الاقوامی بنیادی حقوق کے خلاف قوانین بنائے اور پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کھلاڑیوں کے مذہبی حقوق سے انکار فرانسیسی حکام کی منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فرانسیسی سینیٹ نے کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پر پابندی کے قانون کی منظوری دی تھی، جس کے تحت کھیلوں کی فیڈریشن کے زیراہتمام مقابلوں میں مذہبی علامت یا علامت والے حصہ نہیں لے سکیں گے۔ مواقع اور سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔سینیٹرز نے واضح الفاظ میں کہا کہ ترمیم کا مقصد کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب یا نقاب پر پابندی لگانا ہے، سر پر اسکارف پہننے والے کھلاڑیوں کی جان کو خطرہ بلا جواز ہے۔ اس ترمیم کو فرانسیسی دائیں بازو کی جماعت کی حمایت حاصل ہے۔ حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی لیکن اسے منظور کر لیا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca