دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلانمبر،فضازہریلی،سموگ کاراج

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب میں زہریلے سموگ کے باعث فضا دھندلاگئی، آلودہ فضا نے سانس لینا محال کر دیا۔

آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 910 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے ڈی ایچ اے ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاؤن 991، سید مربت علی روڈ کا ایریا 1256، غازی روڈ انٹر چینج کا AQI 904 ہے۔
اس کے علاوہ ملتان کا اے کیو آئی 800 تک پہنچ گیا ہے جبکہ پشاور کا 258، فیصل آباد کا 252 اور اسلام آباد کا اے کیو آئی 253 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سموگ، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ، لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہفتے کے دوران 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14 نومبر سے ملک میں داخل ہوگا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سموگ کی شدت اتنی بڑھ گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں حالیہ ویک اینڈ پر لاہور اور ملتان میں اسموگ اتنی گھنی کہ سڑکیں اور عمارتیں اس کی لپیٹ میں آ گئیں۔
ادھر پنجاب میں سموگ کے باعث لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
حکومت نے 11 نومبر سے 17 نومبر تک ریسٹورنٹس، آؤٹ ڈور گیمز، نمائشوں اور تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور کریانہ کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca