ا ٹلی کشتی حادثہ جاں بحق ہونیوالوں میں مشہور پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )   اٹلی کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں  پاکستان کی معروف خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل ہیں۔

  اٹلی کشتی حادثہ میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے ،کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ شاہدہ رضا  بھی سہانے اپنی پلکوں پر مستقبل کے خواب لیے ترکی سے اٹلی جا رہی تھی۔

کھیلوں کے حلقوں میں چنٹو کے نام سے مشہور شاہدہ رضا پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی اہم رکن تھیں، جب کہ وہ پاکستان ریلوے کے لیے ڈیپارٹمنٹل ہاکی بھی کھیلتی تھیں۔

شاہدہ رضا فٹ بال کی بہترین کھلاڑی بھی تھیں اور خواتین کے فٹ بال میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتی رہیں۔ شاہدہ رضا ایک شیر خوار بچی کی ماں بھی تھیں تاہم اس حادثے میں ان کی بیٹی ان کے ساتھ نہیں تھی۔

دریں اثناء پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر، سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین، پی ایچ ایف ویمن ونگ سید شہلا رضا، تنزیلہ عامر چیمہ اور دیگر نے شاہدہ رضا کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com