87 سالہ کینیڈین خاتون نے دوسری ماسٹر ڈگری حاصل کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی 87 سالہ خاتون نے ماسٹرز کی دوسری ڈگری مکمل کر لی

کینیڈین اسمبلی کے ارکان کی جانب سے خاتون کو خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

 

87 سالہ ورتھا شانموگناتھن نامی معمر خاتون نے کینیڈا کی یونیورسٹی سے دوسری ماسٹر ڈگری حاصل

کرکے اس حقیقت کو ثابت کردیا کہ انسان کی سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔

ورتھا نے یارک یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

وہ ایسا کرنے والی سب سے عمر رسیدہ شخص بھی بن گئی ہیں۔

ورتھا کو اونٹاریو کی صوبائی اسمبلی میں منعقدہ ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا اور

اراکین اسمبلی نے بزرگ خاتون کو کھڑے ہوکر داد دی۔

بزرگ خاتون نے ہندوستان سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد یونیورسٹی آف سیلون سے ڈپلومہ کیا

جس کے بعد انہوں نے لندن یونیورسٹی سے محنت کے بعد 50 سال کی عمر میں پہلی ماسٹر ڈگری حاصل کی۔

کینیڈا کی صوبائی اسمبلی کے ایک رکن نے ورتھا کے لیے منعقدہ تقریب کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی

اور ان کے اگلے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca