اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی حکام نے ایک افغان شہری کو بم تیار کرنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت محمد داؤد الکوزئی کے نام سے ہوئی ہے، جسے منگل کے روز ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے گرفتار کیا۔
رپورٹس کے مطابق الکوزئی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ بم بنا رہا ہے اور اس کا ہدف **فورٹ ورتھ شہر ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو آپریشن الائیز ویلکم** کے تحت افغانستان سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا، جب کہ اسے7 ستمبر 2022 کو امریکی مستقل رہائش (گرین کارڈ)بھی جاری کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں ایک اور افغان نژاد شخص، رحمن اللہ لکنوال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس نے وہائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ وہ بھی 2021 میں افغانستان سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔