پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیاذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹ اور سرچ وارنٹ پر عملدرآمد کے لیے پولیس سے تعاون کرے گی، تحریک انصاف 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔

عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر

معاہدے کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ 21 مارچ کو ہوگا اور ڈی سی لاہور کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق جلسے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر غور کریں گے،
ذاتی اور پرائیویٹ سکیورٹی کا زمان پارک کے اندر آڈٹ کیا جا ئے گا، ضرورت پڑنے پر ڈی آئی جی سیکورٹی بانڈ لینے کے مجاز ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عمران کشور پولیس کی جانب سے فوکل پرسن ہوں گے جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com