اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایئر کینیڈا کے مسافر طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر کینیڈا کے مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث آگ بھڑک اٹھی تاہم مسافر طیارہ معجزانہ طور پر حادثے سے بچ گیا۔ائیر کینیڈا کا ایک طیارہ سینٹ جان سے ہیلی فیکس جا رہا تھا کہ ہیلی فیکس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
تباہ ہونے والے طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے یہ تیسرا طیارہ حادثہ ہے۔ آج صبح جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل 25 دسمبر کو قازقستان میں ایک آذربائیجانی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔
روس نے آذربائیجان کے مسافر بردار طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔