اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث 8 سے 10 فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔
سمندری طوفان بائپر جوئے کراچی کی طرف بڑھنے لگا، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 770 کلومیٹر جنوب میں، جب کہ ٹھٹھہ سے 750 کلومیٹر جنوب اور ماڑہ سے 860 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
پاکستان سے 900 کلومیٹر دور سمندری طوفان کی شدت برقرار، بھارت میں بھی الرٹ جاری
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپرجوائے انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے، اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، یہ طوفانی نظام شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہوا کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ اونچی ہیں۔
دوسری جانب پابندی کے باوجود لوگ ساحل سمندر پر مچھلیاں پکڑ رہے ہیں، پابندی کے باوجود ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ سمندر میں موجود ہیں۔