درست وقت کا تعین کرنیوالی حیرت انگیز گھڑی تیار

چینی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی یہ نظری گھڑی ہر سات ارب سال بعد ایک سیکنڈ کھوتی یا بڑھاتی ہے۔ یہ گھڑی انسانوں کو وقت کی بنیادی اکائی کی نئی تعریف کرنے کے قریب لا سکتی ہے، اس شاندار کامیابی نے چین کو درست وقت کا تعین کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بنا دیا ہے۔طبیعیات دان پین جیانوی کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جریدے میٹرولوجی میں لکھا کہ اس آلے نے عالمی آپٹیکل کلاک نیٹ ورک کے قیام کی راہ ہموار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ طبیعیات کے بنیادی نظریات کو جانچنے، کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگانے اور تاریک مادے کی تلاش کے نئے مواقع کھولے گا۔واضح رہے کہ اسٹرونٹیم پر مبنی سب سے درست وقت کی پیمائش کرنے والی آپٹیکل کلاک بولڈر، امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی میں ہے، جسے ایک چینی نژاد امریکی ماہر طبیعیات کی قیادت میں بنایا گیا تھا۔یہ گھڑی زیادہ درست ہے اور چینی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی گھڑی سے زیادہ مستحکم انداز میں کام کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔