288
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشت گردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشت گردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے دہشت گرد تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا ہے۔
پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود مینیسوٹا کی ایک میڈیکل کمپنی میں کام کرتے تھے، محمد مسعود H1B ویزے پر امریکہ آئے تھے۔
جنوری سے مارچ 2020 میں اس نے دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونے اور اس کے لیے اردن جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منیاپولس کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنا چاہتا تھا۔
امریکی ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے ڈاکٹر سے تحقیقات میں حصہ لیا۔