اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلی مار کر کھانے پر خاتون کا ایک سال قید کی سزاء واقعہ گزشتہ اگست میں امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آیا تھا جہاں ایک 27 سالہ خاتون نے بلی کو ہلاک اور کھایا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس اہلکار پڑوسیوں کی شکایت پر خاتون کے گھر پہنچے اور پولیس اہلکار کے باڈی کیم نے کچھ مناظر ریکارڈ کیے جن میں خاتون کو بلی کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دعویٰ کیا کہ ہیٹی سے آنے والے تارکین وطن پالتو بلیوں اور کتوں کو مار رہے ہیں اور کھا رہے ہیں.
جس کے بعد خاتون کی ویڈیو ٹرمپ کے حامیوں نے شیئر کی۔ اسے پروپیگنڈے کے لیے اچھی طرح استعمال کیا گیا، لیکن حکام نے تصدیق کی کہ یہ خاتون تارکین وطن نہیں بلکہ ایک امریکی تھی۔مجرم پائے جانے پر مقامی امریکی عدالت نے خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ انہیں اس واقعے پر بہت افسوس ہے، مجرم کا فعل حقیر تھا اور وہ معاشرے کے لیے کافی خطرناک تھا۔جج نے کہا کہ یہ سب سمجھ نہیں سکتے لیکن میرے نزدیک جانور بچوں کی طرح ہیں، میں اس بات کا اظہار نہیں کر سکتا کہ میں اس فعل سے کتنا حیران ہوں۔