اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے کہ ملک کو تباہی کی طرف نہ لےکرجائے،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں، ڈرتے تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے کہ ملک کو تباہی کی طرف نہ لے کرجائے۔
انہوں نے کہا کہ میں جنرل فیض کی گرفتاری سے بالکل نہیں ڈرتا، اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا نواز شریف کے الزامات کی اکنامک سروے آف پاکستان سے حقیقت واضح ہو جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہماری مزید 3 وکٹیں گرا دیں، ہمارے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس چیف جسٹس کے 23 نومبر کے ریمارکس پر بنایا گیا، زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس دے کر اس جج کو واضح پیغام دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ یہ سب صرف چیف جسٹس کی توسیع اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، زلفی بخاری سے رابطہ کرنے کے لیے فون کی ضرورت نہیں، وکلا موجود ہیں، میں ان کے ذریعے پیغام بھیج سکتا ہوں۔ اگر میں مضمون چھپانا چاہتا ہوں تو وکلاء کو پوائنٹس دے کر چھپا سکتا ہوں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں اور اس بارے میں زلفی کو ہدایات دے دی ہیں۔ جیل میں جیمرز لگے ہیں اور موبائل فون کام نہیں کر رہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca