196
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی۔وکیل بابر حمید کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 5 اگست کو بلایا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑا جائے، الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام سرکاری مشینری کو شفاف انتخابات کرانے کی ہدایت کی جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اور کے پی کے نگراں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے 90 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔