شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
شیخ رشید کے وکلا سردار رازق اور سردار شہباز نے شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو ایس ایس پی آپریشنز نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اٹھایا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید کو ان کے بھتیجے شیخ شاکر، شیخ عمران ڈرائیور سجاد سمیت اٹھایا گیا، شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے شیخ رشید کو ان کے گھر سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، ہم کل سے راولپنڈی پولیس سے پوچھ رہے ہیں لیکن کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہا، عدالت شیخ رشید کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com