رپورٹ کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ میں یہ اضافہ سالانہ بیس ٹیرف میں تقریباً 26 فیصد اضافے اور موجودہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے تحت مزید 18 فیصد اضافے کے علاوہ ہے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے CPPA کی طرف سے 27 دسمبر کو عوامی سماعت کے لیے دائر کی گئی درخواست کو منظور کر لیا ہے.
درخواست میںنومبر میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے جنوری 2024 کے بلوں میں فی یونٹ 4.66 روپے کی اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیاگیا ہے
دعویٰ کیا گیا ہےکہ نومبر کے لیے حوالہ ایندھن کی قیمت 4.78 روپے فی یونٹ تھی لیکن ایندھن کی اصل قیمت 9.44 روپے فی یونٹ تھی.
اس میں نومبر میں پن بجلی کا 36.5 فیصد حصہ شامل ہے، جو اکتوبر میں 32.54 فیصد تھا.
261