توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات اور 1990 سے 2001 تک تحائف دینے والے ممالک کا ریکارڈ پبلک کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل کی سماعت کرے گا، حکومت نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے ذریعے اپیل دائر کی۔

توشہ خانہ، 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پبلک کیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

اپیل میں سنگل بنچ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دیا، سنگل بنچ نے تحائف دینے والوں کے نام بھی پبلک کرنے کی ہدایت کی۔

توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک۔زرداری۔عمران۔نواز شریف سمیت کون کون مستفید ہوا؟

درخواست میں کہا گیا کہ سنگل بنچ کا ڈونر ممالک کے نام پبلک کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں۔

وفاقی حکومت نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے اور ممالک کے نام پبلک کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سنگل بنچ نے 1990 سے 2001 تک کے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔