اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔
عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جسمانی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو علی امین گنڈا پور کو کل گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
جج طاہر عباس سپرا نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت میں وزیراعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے، ان کی ٹانگ میں درد ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے
عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
54