اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )1 ارب 17 کروڑ مالیت کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل کے مطابق ایک ارب 17 کروڑ روپے کی چینی پاکستان سے افغانستان اسمگل کی جارہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سمگلر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے لیے آف روڈ ٹریک استعمال کر رہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپ میں مقامی اشیا کے ساتھ ممنوعہ اشیا بھی سمگل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لینڈ روور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی سمگل شدہ اشیاء برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈ روور پک اپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسمگلنگ کے لیے کنٹینر کے اندر علیحدہ خفیہ ڈبہ بنایا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران حکام نے علیحدہ ڈبے سے اسمگل شدہ چھالیہ، انڈین گٹکا برآمد کیا۔