بستر پرلیٹتےہی5منٹ کےاندرگہری نیندسو جانےکا آسان طریقہ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )   بہت سارے لوگو ایسے ہیں جو بستر پر لیٹ کر کروٹیں

بدلتے رہتے ہیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی ، لیٹتے ہی  5 منٹ میں گپری نیند سو جانا کسی

فن سے کم نہیں۔کچھ لوگ پڑھتے ہوئے یا موسیقی سنتے ہوئے سونا آسان سمجھتے ہیں ۔

جبکہ دوسرے زیادہ مشکل اندازاختیار کرتے ہیں۔  ۔اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے

تو آپ درج ذیل طریقوں پر عمل کر کے اچھی  نیند کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

سونے سے پہلے آلات سے دور رہیں
اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس جیسے آلات نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔یہ نیلی روشنی جسمانی گھڑی کے افعال پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور نیند کو دور کرتی ہے۔ اس لیے سونے سے کم از کم 15 سے 30 منٹ پہلے ان ڈیوائسز سے دور رہیں

کیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے بننے کی وجہ بھی نیند کی کمی ہے ؟ جانیے

ورزش  
دن بھر 30 منٹ تیز چلنے کی عادت بنالیں۔جسمانی سرگرمی ذہنی تناؤ کو کم کرتے ہوئے نیند کے معیار اور دورانیے کو بہتر بناتی ہے جس کا موڈ پر مثبت اثر پڑتا ہے اور آپ کو جلد نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پر سکون نیند کیلئے دن کے اوقات میں متحرک رہنا کیوں ضروری ہے ؟

سونے کا ایک وقت مقرر کر لیں

مخصوص وقت جلدی سو جانے میں مدد کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا اپنا ریگولیٹری نظام ہے اور اندرونی گھڑی ہمیں دن میں ذہنی طور پر چوکنا رکھتی ہے اور رات کو نیند آتی ہے۔بستر پر جانا اور ہر روز ایک ہی وقت میں جاگنا اندرونی گھڑی کو ٹریک پر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

چائے یا کافی سے دور رہیں

ہماری اکثر یہ عادت ہوتی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چاہے پیتے ہیں جو نیند کیلئے اچھی عادت نہیں کافی میں موجود کیفین جسمانی چوکنا رہنے کے لیے ایک اہم غذائیت ہے لیکن رات کو ان مشروبات کا استعمال نیند کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواتین کی عملی زندگی میں کامیابی کے لیے نیند کیوں ضروری ہے؟

مطالعہ
تھوڑی دیر کے لیے مطالعہ کرنے سے آپ کو جلدی نیند آنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com