اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اکثر لوگ گھر میں چھپکلیوں کا نظر آنا پسند نہیں کرتے۔لیکن گرم موسم میں یہ مخلوق گھروں میں عام ہوتی ہے جو کہ اکثر لوگوں کو خوفزدہ کرتی ہے۔
ویسے تو چھپکلی گھر سے کیڑے مکوڑے اور مکڑیاں نکال دیتی ہیں لیکن انہیں کوئی پسند نہیں کرتا۔تو اچھی بات یہ ہے کہ چند آسان چیزوں یا طریقوں سے آپ انہیں گھر سے باہر نکال سکتے ہیں۔گھر میں بڑھتے ہوئے لال بیگ سے پریشان ہیں؟ تو جانیے ان سے نجات کے آسان طریقے
انڈے کے چھلکے
چھپکلیوں کو اپنے گھر سے دور بھگانے کا یہ ایک بہت ہی موثر اور سستا طریقہ ہے۔چھپکلی انڈے کے خول کو شکاری کے طور پر دیکھتی ہیں۔اس لیے چھپکلیوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے انڈوں کے چھلکوں کو کچن یا دیگر جگہوں پر رکھیں۔انڈوں کے 2 ٹکڑوں میں بٹے ہوئے چھکوں کا استعمال کریں اور انہیں ہر جگہ جوڑے کی شکل میں رکھیں، چھپکلی انہیں دیکھ کر بھاگ جائیں گی۔
ان چھلکوں کو ہر 3 سے 4 ہفتوں میں تبدیل کریں۔
کافی
کافی گراؤنڈز اور تمباکو پاؤڈر کو نم کریں اور ان کو آپس میں ملا کر اپنے ہاتھوں سے ایک چھوٹی گیند بنائیں اور ایک سرے پر ٹوتھ پک لگائیںگیند کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں چھپکلی اکثر نظر آتی ہو۔اسے کھانے سے چھپکلی مر جائے گی۔
لہسن
لہسن کی تیز بو نہ صرف انسانوں کو ناپسند ہوتی ہے بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی گھر سے دور رکھتی ہے۔اس کے لیے لہسن کے ٹکڑوں کو گھر کے باہر ایسی جگہ رکھیں جہاں چھپکلیوں کے آنے کا امکان ہو، اس کے بعد وہ گھر میں داخل نہ ہوں۔
ایک پیاز
پیاز چھپکلیوں کو آپ کے گھر سے دور رکھنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔اس کے لیے پیاز کو آدھا کاٹ کر اس جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلی اکثر چھپ جاتی ہے
لال مرچ سپرے
ایک اسپرے بوتل میں لال مرچ اور پانی کو مکس کریں اور اس مائع کو گھر کے ارد گرد مختلف جگہوں پر چھڑکیں جیسے فریج کے نیچے، فرنیچر کے پیچھے یا دیواروں پر۔درحقیقت چھپکلیوں کو جہاں کہیں بھی چھڑکیں، اسپرے کا محلول چھپکلیوں کو خارش کرے گا اور انہیں گھر سے دور بھگائے گا۔
کافور
چھپکلیوں کو گھر سے باہر رکھنے کے لیے کافور کی گولیاں فریج، سنک یا چولہے کے نیچے رکھیں۔