ترکی کی مدد کے لیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے،آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، شہباز شریف 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی میں 21ویں صدی کے بدترین زلزلے کے بعد پاکستان مدد کرنے والا پہلا ملک ہے۔

میری حکومت  پاکستانی عوام کی طرف سے میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا ہے۔ وزرا، ارکان پارلیمنٹ نے ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کو عطیہ کر دی  متاثرین کے لیے اپنے کنگن عطیہ کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کی مدد کے لیے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ پاکستانی قوم مشکل کی گھڑی میں ترکی کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا، ترکی نے ہماری مدد کی، مجھے یقین ہے۔ ترک حکومت اور عوام جلد مشکلات سے نکل جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں موسم سرما کے خیمے بنانے والی کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صدر اردگان کے دورے کے بعد  لاکھوں ڈالر کی امداد دی گئی، عالمی برادری کو ترکی کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں، کاش ہم خوشی کے موقع پر آتے، ترکی میں آخری  متاثرہ شخص  کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com