210
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر غور کے لیے پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں
عرب ممالک کا قرآن پاک نذر آتش کر نے کیخلاف اقوام متحدہ میں احتجاج
اجلاس رواں ہفتے منعقد ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ کونسل بیورو کرے گا۔جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل ہر سال 3 اجلاس منعقد کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا سب سے بڑا ادارہ اس وقت اپنے دوسرے اجلاس میں ہے جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا ، ناقابل قبول اقدام ہے، شہباز شریف
جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر فوری بات چیت کی درخواست کی ہے۔