98
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں ایئرپورٹ پر ملازم ایک شخص طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہو گیا
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ریاست ٹیکساس کے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایوی ایشن ملازم کو طیارے کے انجن نے کھینچ لیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔
یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس سے سین انتونیو، ٹیکساس جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز جمعے کی رات لینڈ کر گئی، جس کے دوران لینڈنگ سائٹ کے قریب موجود ایک کارکن زخمی ہوگیا۔ ملازم انجن میں پھنس گیا۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔