157
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی اور روسی
آن لائن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق یوکرین سے سینکڑوں میل
دور روس کے وسط میں سراتوف کے قریب اینگلز ایئربیس پر دھماکوں کی آوازیں
سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد مارے گئے ، 58سے زائد زخمی
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی حکام نے ابھی تک ان دھماکوں کی تصدیق یا تردید نہیں
کی تاہم یوکرین اور روسی آن لائن میڈیا نے دھماکوں کی رپورٹس شائع کی ہیں۔ یوکرین کی خبر رساں
ایجنسی آر بی سی یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ اینگلیسی ایئربیس پر دو دھماکے ہوئے ہیں
مزید پڑھیں
روس نے یوکرین پر 70 سے زائد میزائل داغ دئیے
جب کہ روسی خبر رساں ادارے بازا نے رپورٹ کیا ہے کہ مقامی باشندوں نے ایئر بیس سے ہوائی حملے کے سائرن
اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ ہے واضح رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو ساراتوف ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا
جس کی روسی حکام نے تصدیق کی تھی۔