کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ، 20 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکہ ہوا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع سے شواہد اکٹھا کررہا ہے۔
ایس ایس پی کے آپریشنز محمد بلوچ بھی ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ دھماکہ خودکش لگتا ہے، دھماکہ اس وقت ہوا جب مسافروں کی ایک بڑی تعداد جعفر ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم پر موجود تھی۔.
دھماکے کے پیش نظر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اضافی ڈاکٹروں اور عملے کو طبی امداد کے لیے بلایا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے 2 ٹرینیں روانہ ہونے والی تھیں جن میں چمن پیسنجر چمن اور جعفر ایکسپریس پشاور جا رہی تھیں، دونوں ٹرینوں کے مسافر پلیٹ فارم پر موجود تھے۔
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، یہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے کا تسلسل ہے، دہشت گردوں کا نشانہ اب عام بے گناہ لوگ، مزدور، بچے اور خواتین ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد قابل رحم نہیں ہیں
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، دہشت گردوں کا ان کے منطقی انجام تک پیچھا کیا جائے گا، بلوچستان کے دہشت گردوں کو تباہ کیا جائے گا۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔.
قائم مقام صدر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔.

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca