177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہمسایہ ملک چین کے شمال مغربی شہر اینچوان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے لیے جمع ہو رہے تھے۔سنہوا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکہ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج سے ہوا۔
زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم دیا، اور کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔