278
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر I-10 میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی پولیس اہلکار وں کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں مشکوک گاڑی کا پیچھا کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اہلکار وںکے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 5 اہلکار شدید زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہے ہیں