12
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد استعمال کر کے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس کی ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور گیس کا اخراج مسلسل جاری ہے۔ دھماکے کی وجہ سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ دھماکے کی آواز اور گیس کے اخراج نے پورے علاقے میں ہنگامہ برپا کر دیا۔
اس واقعے کے بعد ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے، اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ فائر بریگیڈ اور گیس کمپنی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور گیس کی ترسیل کو محفوظ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔