مدرسہ رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اتحاد بین المدارس

اتحاد بین المدارس نے مدرسہ رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا جس میں نامور علمائے کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بل متنازعہ نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے۔ کیا بل کی منظوری کے بعد کوئی سوالات اٹھائے گئے؟
انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت حکومت سے ہے اور ہمارا موقف آئین و قانون کے تابع ہے اس لیے ہم کوئی منفی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدرسہ بل ایکٹ بن چکا ہے، صدر مملکت نے 10 دن تک بل پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، قانون کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری کے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو مل بیٹھ کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات طے ہے جس میں مدرسہ بل پر بات چیت کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com