پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل ،ملازمین کی پنشن سے متعلق بھی اہم فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ذمہ داری نجکاری کرنے والے کنسورشیم کی نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے ہفتے کے دن چاروں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم گروپس کے ساتھ اجلاس کیا۔ اس اجلاس میں پی آئی اے کے سی ای او، چیف فنانس افسر، چیف ایچ آر افسر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کنسورشیم کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ اجلاس میں کمپنی کی موجودہ مالی صورتحال، ملازمین، طیاروں اور پروازوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں۔

چاروں کنسورشیم نے پی آئی اے کے فنانس اور ایچ آر کے ماہرین سے مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے تاکہ وہ اپنی بولی کے لیے تیار ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق آخری اجلاس کے بعد تمام کنسورشیم اپنی بولی 23 دسمبر کو پیش کریں گے، اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو پی آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 طیارے اور 90 سے زائد ملکی و بین الاقوامی روٹس موجود ہیں۔ کنسورشیم کو نہ صرف طیاروں اور پروازوں کی تفصیل دی گئی ہے بلکہ پائلٹس، ایئرکرافٹ انجینئرز، فضائی میزبانوں، گراؤنڈ اسٹاف، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور بیرون ملک اسٹیشنز کے عملے سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی مکمل معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں تعاون اور مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بولی کو میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، تاکہ عوام اور متعلقہ فریقین کو مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

یہ اقدامات نہ صرف پی آئی اے کی مالی بہتری اور ترقی کے لیے ضروری ہیں بلکہ عمل میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں