انتخابات ہونگے یا نہیں؟ نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں ممبران، سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قانونی ٹیم نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیشن کو بریفنگ دے گی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں کو انتخابات کے لیے بہترین ماحول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر سیاسی جماعت کے لیے یکساں میدان بنانے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ نگران حکومتیں منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے تعاون یقینی بنائیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن کی منظوری سے انتظامی افسران کے تبادلوں کا حکم دیا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق انتخابات پر اثر انداز ہونے والے تمام انتظامی افسران کو تبدیل کیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کے کئی اجلاس ہوئے تاہم حلقہ بندیوں کی حد بندی کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com