اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی ،پاک فوج
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا جسے بعد میں ملتوی کردیا گیا تھا اب یہ اجلاس آج ہوگا اجلاس میں نو مئی کے حوالے سے ہونے والے واقعا ت پر غور ہوگا جبکہ گزشتہ شب کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا اور نومئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،جب سے نو مئی کا دن گزرا اس کے بعد سے تحریک انصاف کے لئے ہر آنے والا دن مزید مشکلات لا رہا ہے ،ان کی اوپر کی تمام قیادت زیر حراست ہے جبکہ چھوٹی لیول کی قیادت روپوش ہوگئی ہے اور نو مئی کو لے کر تحریک انصاف پڑ تنقید کی جارہی ہے۔