آبدوز میں پاکستانی نژاد شہزاد دائوداور سلمان کی ہلاکت پر ان کے اہلخانہ کا اہم بیان سامنے آگیا

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اوشین گیٹ آبدوز ٹائٹن پر سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی ہلاکت پر داؤد خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آیا ہے
پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز کی تلاش میں شامل ہر فرد کے مشکور ہیں۔
شہزادہ داؤد کے والدین حسین اور کلثوم داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ آبدوز ٹائٹن کے ریسکیو آپریشن میں شامل ہر فرد کی انتھک کوششیں ہمارے لیے تقویت کا باعث ہیں۔

انہوں نے لکھا، "ہمیں ملنے والی محبت اور حمایت سے ہمیں اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد ملے گی۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

پاکستان اور برطانوی وزارت خارجہ سمیت سرکاری حکام اور دوستوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ ٹی وی چینلز نے شہزادہ داؤد اور سلیمان سے متعلق خبریں نشر کرنے کے لیے اپنی باقاعدہ نشریات معطل کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز کمپنی ‘اوشین گیٹ نے آبدوز میں موجود پانچوں مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔